سجدۂ سہو


نماز میں اگرکوئی واجب بھولے سے رہ جائے،یاچھوٹ جائے توبعد میں ایک طرف سلام پھیرکر ۲؍سجدے کرنے کا نام سجدۂ سہوہے ، اس سے وہ کمی پوری ہوجاتی ہے،لیکن اگربھولے سے کوئی فرض نمازمیں چھوٹ گیا تو سجدۂ سہو سے کام نہیں چلے گا،اور نماز کودوبارہ پڑھنی ہوگی ۔ اگر امام کے پیچھے بھولے سے نماز میں غلطی ہوجائے ، تونماز ی سجدہ سہو نہیں کریگااوراگر جان بوجھ کر غلطی کی ہے تو نمازی دوبارہ اپنی نماز پڑھے گا ۔